نئی دہلی30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بنواری لال پروہت کو آج تامل ناڈو کے نئے گورنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ستیہ پال ملک بہار کے نئے گورنر ہوں گے۔جگدیش مکھی آسام کے گورنر کے طور پر پروہت کی جگہ لیں گے ۔آج صدر رام ناتھ کوندنے ارونا چل پردیش ، میگھالیہ کے گورنر اور جزائر انڈمان نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر سمیت پانچ گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا ہے ۔مہاراشٹر کے گورنر سی ودیا ساگر راؤکے پاستامل ناڈو کے گورنر کا اضافی عہدہ تھا۔ صدارتی د فتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایڈمرل (ریٹائرڈ)دیویندر کمار جوشی جزیرہ انڈمان نکوبار کے نائب گورنر ہوں گے جو مکھی کی جگہ لیں گے۔